سپیشل رپورٹ

کراچی سے 2 امریکی ہیلی کاپٹرز کا بھارت کا سفر

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشت گردی کے واقعہ کے بعد بھارتی الزام تراشی کے بعد دونوں ممالک سخت کشیدگی ہے، جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

دونوں ملکوں نے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں اور ایسے میں اتوار کی سہہ پہر 2امریکی ہیلی کاپٹرز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بھارت کی شہر احمد آباد کا سفر کیا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امریکی رجسٹریشن کے حامل دو ہیلی کاپٹرز اتوار کی دوپہر 1بجے بحیرہ عرب پر نچلی پرواز کرتے ہوئے شارجہ سے پہنچے۔

ویسٹ اسٹار ایوی ایشن اور پرائیویٹ ملکیت کے دونوں لیونارڈو اے ڈبلیو139ہیلی کاپٹرز لگ بھگ دو گھنٹے تک کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر موجود رہے۔

جس کے بعد سہہ پہر لگ بھگ 3بجے دونوں ہیلی کاپٹر کراچی سے بدین کی طرف روانہ ہوئے اور 9ہزار فٹ کی بلندی سے سفر کرتے ہوئے سندھ کے شہر چوہڑ جمالی کے قریب سے بھارت میں داخل ہوئے۔

اے ٹی سی ذرائع کے مطابق بھارت میں داخل ہوتے ہی دونوں ہیلی کاپٹرز 11ہزار فٹ کی بلندی پر چلے گئے۔

دونوں ہیلی کاپٹروں نے بھارتی شہر احمد آباد کے ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ رات گئے تک ہیلی کاپٹر احمد آباد میں ہی موجود تھے۔

ان ہیلی کاپٹرز میں مسافر کون تھے؟ اور انہوں نے کس مقصد کے لیے کراچی اور پھر بھارت کا سفر کیا؟ فوری طور پر معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔

اس سلسلے میں ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی مگر رات گئے تک انہوں نے جواب نہیں دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button