دنیا

رافیل جنگی طیارے ایئر بیس میں لیموں مرچ لٹکائے کھڑے ہیں: کانگریس رہنما

بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما اجے رائے نے فرانس سے خریدے گئے رافیل طیاروں پر مودی حکومت پر طنز کے تیر چلا دیے۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں کانگریس کے صدر اجے رائے نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صرف بڑی بڑی باتیں کرتی ہے، اس کے عملی اقدام کچھ بھی نہیں ہیں۔

انہوں نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے رافیل جنگی طیارے خرید لیے، مگر وہ ایئر بیس میں لیموں مرچ لٹکائے کھڑے ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران اجے رائے نے ایک کھلونا رافیل طیارہ میڈیا کو دکھایا، جس پر لیموں اور ہری مرچیں لٹکی ہوئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام میں اتنا بڑا واقعہ ہو گیا مگر حکومت کہتی ہے کہ  دہشت گردوں کو کچل دیں گے، مگر اس سے عملی طور پر کچھ نہیں ہو رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button