
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اتوار کی چھٹی کے روز وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈیننس جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آرڈیننس کے جاری ہونے سے وفاقی وزیر، وزیرمملکت اور مشیر کی تنخواہ 5 لاکھ 19ہزار ہو جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کی تنخواہ میں 159 فیصد،وزیرمملکت اور مشیر برائے وزیراعظم کی تنخواہوں میں بھی188فیصد تک اضافہ منظور کیا گیا۔