سیاست

اگر انڈیا نے پانی روکنے کے لیے کوئی سٹریکچر بنایا تو اسے تباہ کر دیں گے

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے انڈیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے پاکستان کا پانی روکنے یا اس کا رخ موڑنے کے لیے کوئی تعمیرات کیں یا سٹریکچر بنایا تو اسے تباہ کر دیں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ’اگر انڈیا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانی روکنے یا اس کا رخ موڑنے کے لیے کوئی سٹریکچر بناتا ہے تو اسے پاکستان کے خلاف جارحیت سمجھا جائے گا اور ہم اس سٹریکچر کو تباہ کر دیں گے۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی آسان نہیں، یہ پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہو گا۔ جارحیت صرف توپ کے گولے یا بندوق چلانے سے نہیں ہوتی، اس کی بہت سی اشکال ہیں، ان میں سے جارحیت کی ایک شکل یہ بھی ہے۔ اس سے تو قومیں بھوک یا پیاس سے مر سکتی ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ ’اگر انڈیا سے کوئی ایسی تعمیرات کرنے کی کوشش بھی کی تو پاکستان اسے تباہ کر دے گا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’لیکن فی الحال پاکستان کے پاس انڈیا کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ طور پر خلاف ورزی کے حوالے سے جو فورمز موجود ہیں یہ معاملہ وہاں لے جا رہے ہیں۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button