پاکستان

انجینئر رمضان بٹ لیسکو کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر

انجینئر رمضان بٹ کو لیسکو کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا گیا

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انجینئر رمضان بٹ کو کمپنی کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا ہے۔ وہ فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔
چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز انجینئر عامر ضیانے مبارکباد دی۔
رمضان بٹ توانائی کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے ملک کی مختلف اہم تنظیموں میں کلیدی عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ اپنی پیشہ ورانہ قابلیت، دیانت داری اور قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت وہ توانائی کے شعبے میں ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں۔

اپنے تقرر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے رمضان بٹ نے کہا:
میں اس ذمہ داری کو ایک مشن کے طور پر لیتا ہوں اور وعدہ کرتا ہوں کہ صارفین کو بہتر اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لاؤں گا۔ شفافیت، خدمت، اور کارکردگی کو اپنی اولین ترجیحات بناؤں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صارفین کے مسائل کے فوری حل، لائن لاسز میں کمی، اور نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ان کی حکمتِ عملی کا اہم حصہ ہو گا۔
لیسکو کے ملازمین اور صارفین نے رمضان بٹ کی تقرری کو خوش آئند قرار دیا ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں ادارہ مزید ترقی کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button