پاکستان

ہنزہ کے 342 ہوٹلز غیر ملکی سیاحوں کیلئے خطرناک قرار

گلگت بلتستان کی خوبصورت وادی ہنزہ کے 342 ہوٹلز کو غیر ملکی سیاحوں کے لیے خطرناک قرار دے دیا گیا، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ہنزہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نیکٹا ہدایات پر ہونے والی سیکیورٹی آڈٹ میں 204 ہوٹلز کو انتہائی خطرناک جب کہ 138 ہوٹلز کو درمیانی درجے کا خطرناک قراردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا کہ 45 ہوٹلز لو رسک ہیں جن میں غیر ملکی سیاح رہائش اختیار کرسکتے ہیں جب کہ خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلز مالکان کے خلاف سخت کارروائی کے ساتھ ہوٹل سیل کردیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button