دنیا

عمان میں بات چیت امریکہ کی نیت اور سنجیدگی کا ٹیسٹ کیس ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتے کے روز ہونے والی مجوزہ بات چیت کو امریکہ کی نیت اور سنجیدگی کا ایک امتحان قرار دیا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران دیانتداری اور مکمل ہوشیاری کے ساتھ سفارتکاری کو ایک حقیقی موقع دے رہا ہے۔

ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ ہمارے اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھے۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ہم نہ کوئی پیشگی فیصلہ سناتے ہیں اور نہ ہی قیاس آرائی کرتے ہیں۔ ہمارا ارادہ ہے کہ ہفتے کے دن ہونے والی بات چیت میں فریق دوم کی نیت اور سنجیدگی کا جائزہ لیں، اور اسی کی بنیاد پر آئندہ کے اقدامات کا تعین کریں۔

ترجمان کے اس بیان کو آئندہ مذاکرات کی حساسیت اور ایران کی محتاط حکمت عملی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button