پاکستان

سنٹرل پولیس آفس: انسپکٹر عہدے پر ترقی پانے والے 37 افسران کو رینک لگانے کی تقریب،

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر رینک پر پروموٹ ہونے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب منعقد کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے پروموٹ ہونے والے 37 افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ راولپنڈی کے 30، ساہیوال 05 اور سرگودھا کے 02 افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے گئے۔پروموٹ ہونے والے افسران کے والدین، بچوں اور اہلخانہ نے تقریب میں شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے انسپکٹرز اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ سب انسپکٹر سے انسپکٹر عہدے پر مزید پروموشنز کے لئے فوری طور پر کورسز کا آغاز ہو چکا ہے۔ کورس کے اختتام پر ستمبر کے پہلے ہفتے میں پروموشن بورڈ منعقد ہو گا۔ ایس پی رینک کی 30 اور ڈی ایس پی رینک کی 70 سے زائد سیٹوں پر بھی پروموشنز ہوں گی۔ سب انسپکٹر سے انسپکٹر عہدے پر ترقی کے لئے 400 سیٹیں مزید دستیاب ہوں گی۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ سائبر کرائم اور پنجاب ٹورازم پولیس سمیت مزید نئے سپیشلائزڈ یونٹ قائم کرنے جا رہے ہیں۔ ترقی پانے والے افسران دہشت گردی، شدت پسندی اور جرائم کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے ٹیم ورک کریں۔ رواں سال 5 ہزار پروموشنز کا ہدف ہے، افسران و اہلکار اپنی اے سی آرز اور سروس ریکارڈ مکمل رکھیں۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو لیاقت علی ملک اور اے آئی جی ڈسپلن سمیت سینئر افسران موقع پر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button