دنیا

روسی صدر کا یوکرین کے ساتھ تین روزہ عارضی جنگ بندی کا اعلان

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ 8 سے 10 مئی تک تین روزہ عارضی جنگ بندی کا اعلان کردیا، اس دوران ماسکو کی دوسری جنگ عظیم کی فتح کے دن کی تقریبات منعقد ہوں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ماسکو نے کہا کہ وہ توقع کرتا ہے کہ کیف بھی ایسا ہی حکم جاری کرے گا، تاہم لڑائی میں ممکنہ تعطل کی کسی بھی خلاف ورزی کا جواب دینے کے لیے تیار رہیں گے۔

ولادیمیر پیوٹن نے ایسٹر پر بھی جنگ بندی کے لیے اسی طرح کا حکم دیا تھا، دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر سیکڑوں بار اس کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا، تاہم لڑائی میں عارضی کمی دیکھی گئی تھی۔

کریمیلن نے ایک بیان میں کہا کہ روسی فریق یوم فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر 7 تا 8 مئی کی درمیانی رات سے 10 تا 11 مئی کی درمیانی رات تک جنگ بندی کا اعلان کر رہا ہے، اس دوران تمام جنگی کارروائیاں معطل کر دی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button