
وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ہمیں جانوں کی حفاظت کےلئے سخت فیصلے کرنا ہونگے اب 20 سال سے پرانی گاڑیاں موٹروے پر نہیں چلیں گی۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا اسلام آباد میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور دیگرشعبوں کا معائنہ کیا ۔ چاق چوبند دستے نے سلامی دی ۔
وفاقی وزیر نے شہدا ءکے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔وفاقی وزیرنے حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے پر ایک ہی مقام پر بار بار حادثے ہورہے ہیں ۔
آئی جی حکمت عملی بنائیں اووراسپیڈنگ اور ایکسل لوڈ پر زیروٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔ کمرشل ڈرائیورز کی تربیت لازمی ہے 3ماہ میں تمام کمرشل گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں۔