دنیا

اسپین، پرتگال اور فرانس میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

اسپین، پرتگال اور فرانس میں بڑا بلیک ڈاؤن ہوا ہے، جس کے باعث بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی، جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق بلیک آؤٹ کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔

اسپین کے ریاستی بجلی کے نیٹ ورک کے آپریٹر ریڈ الیکٹریکا نے ایکس پر ایک بیان بتایا کہ ملک کے شمالی اور جنوبی حصوں میں بجلی کی بحالی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

پرتگال کے رین آپریٹر کا کہنا تھا کہ پورا آئبیریائی جزیرہ اور فرانس کا کچھ حصہ اس بلیک آؤٹ سے متاثر ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز نے ہسپانوی ریڈیو اسٹیشن کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ دارالحکومت میڈرڈ کے زیر زمین حصے کو خالی کیا جا رہا ہے، کیڈر سیر ریڈیو اسٹیشن نے رپورٹ کیا کہ میڈرڈ شہر کے مرکز میں ٹریفک جام ہے کیونکہ ٹریفک لائٹس نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

اسپین کے گرڈ آپریٹر کے سربراہ ایڈورڈو پریٹو کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گرڈ پر بجلی کی بحالی میں 6 سے 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

پرتگالی پولیس نے کہا کہ ملک بھر میں ٹریفک لائٹس متاثر ہیں، لزبن اور پورٹو میں میٹرو بند ہے اور ٹرینیں نہیں چل رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button