
ڈجی جی آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی طیارے مارگرائے ہیں جبکہ پاکستان کے تمام طیارے محفوظ ہیں، بھارتی طیاروں کو بھارت کی فضائی حدود میں مارگرایا ہے، پاکستان پر حملے کے بعد بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر مسلسل فائرنگ کا تبادلہ ہورہا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق مار گرائے گئے بھارتی طیاروں میں 3 رافیل جبکہ ایک مگ اور ایک ایس یو 30 شامل ہیں۔