دنیا

پاکستان کو اطلاع دیے بغیر مقبوضہ کشمیر میں 2 ہائیڈرو پاور پروجیکٹس پر کام شروع

بھارت نے پاکستان کو اطلاع دیے بغیر مقبوضہ کشمیر میں 2 ہائیڈرو پاور پروجیکٹس پر کام شروع کردیا۔

بھارت پاکستان کو اطلاع دیے بغیر مقبوضہ کشمیر میں دو پن بجلی منصوبوں پر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھا رہا ہے، سندھ طاس معاہدہ بھارت کو پابند کرتا ہے کہ وہ ایسا نہیں کرسکتا۔

بھارت نے دریائے چناب پر بنے بگلیہار ڈیم کے بعد سلال ڈیم کے دروازے بھی بند کر دیے، تاہم دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ گزشتہ روز کی نسبت بڑھ کر 27 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ہیڈ مرالہ سے پانی کا اخراج شروع کر دیا گیا ہے۔

اتوار کو بھارت نے بگلیہار ڈیم کے ذریعے پاکستان کی طرف آنے والا پانی روکنا شروع کیا تھا، جس کے بعد دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل کمی آرہی تھی۔

بھارت نے دریائے چناب میں 2 دن میں مجموعی طور پر 35 ہزار 600 کیوسک پانی کا بہاؤ کم کیا، جس کے بعد پانی کی آمد صرف 5 ہزار 300 کیوسک رہ گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارت آبی جارحیت میں مزید آگے بڑھتے ہوئے کشن گنگا ڈیم سے بھی پانی روکنے جارہا ہے، جس کے بعد دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ مزید کم ہو نے کا خدشہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button