
ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے سرکلر روڈ لاہور کی تقریبا 6 ہزار دوکانوں کو مسمار کرنے کی ذمہ داری سے فرار سمجھا جائے یا پھر گزشتہ روز ہائیکورٹ میں زیر سماعت کیس جس کے ریکارڈ میں انکشاف ہوا کہ ہائیکورٹ کے سخت احکامات کے باوجود شاہی قلعہ لاہور سمیت قدیمی عمارتوں میں شادی بیاہ کے ساتھ ساتھ دیگر نجی تقریبات کا انعقاد کمرشل بنیادوں پر ذور شور جاری ہے
ان مشکلات کے سامنے کامران لاشاری نے اپنا عہدہ چھوڑتے ہوئے استعفی دے دیا ہے
یاد رہے کہ حال ہی میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف کی لاہور کو اسکی حقیقی شکل میں بحالی اور خوبصورتی کے حوالے سے اعلان بھی سامنے آیا تھا اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اس حوالے سے اعلی سطحی پہلے اجلاس کی صدارت بھی کی تھی!