
ایران کی اسلامی تبلیغی رابطہ کونسل نے سپاہ پاسداران انقلاب کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب، جہاد، بصیرت اور طاقت کی علمبردار ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی اسلامی تبلیغی رابطہ کونسل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر اس ادارے کی دفاعی خدمات کی تعریف کی ہے۔ بیان کا متن حسب ذیل ہے:
بسماللهالرحمنالرحیم
22 اپریل کا دن اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ابتدائی دنوں میں ایک تاریخی روداد کی یاد تازہ کراتا ہے۔ بانی انقلاب امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے حکم سے انقلاب کی کامیابیوں کی حفاظت اور ایرانی قوم کے وقار اور آزادی کے تحفظ کے لئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بنیاد پڑی۔
یہ ایک ایسا ادارہ ہے جو عوامی ارادے سے وجود میں آیا، جو اعلیٰ اسلامی نظریات کے دفاع، انصاف کے حصول، استکبار کے خلاف مزاحمت اور قومی اہداف کا علمبردار رہا ہے۔
سپاہ پاسداران نے نہ صرف وطن میں بلکہ اسلامی مزاحمت کے جغرافیے اور دنیا بھر کے مظلوموں کا دفاع کرتے ہوئے عالم استکبار اور منافقین کو نکیل ڈالی ہے۔
آج سپاہ پاسداران انقلاب اپنے جذبہ ایثار، استقامت اور خودمختاری کو برقرار رکھتے ہوئے دشمن کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹکتی ہے۔ تاہم پور طاقت کے ساتھ ایران کی سلامتی، وقار اور استحکام میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
اسلامی تبلیغاتی رابطہ کونسل، سپاہ پاسداران انقلاب کے شہداء خاص طور پر دفاع مقدس کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے صالح جرنیلوں اور مزاحمتی محاذ کے اعلی کمانڈروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
اس شاندار موقع پر ایران کے غیور عوام، شہداء کے خاندانوں اور سپاہ کے بے لوث سپاہیوں اور کمانڈروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اسلامی انقلاب کے نظریات کی حفاظت اور مزاحمت اور انصاف کے فروغ میں اس مقدس ادارے کی کامیابی کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں۔
اسلامی تبلیغی رابطہ کونسل