سیاست

بہنوں کی عمران خان سے آج بھی ملاقات نہ ہوسکی

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان سے ان کی بہنوں اور کزن کی ملاقات نہیں کرائی گئی جس کے بعد وہ اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

ڈان نیو ز کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی، جس میں ان کی بہنیں نورین خان، عظمیٰ خان اور کزن قاسم خان شامل تھے، کو ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل بلایا گیا تھا، تاہم ملاقات نہیں کرائی گئی جس کے بعد وہ اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

اس موقع پر عمران خان کی بہن نورین خان نیازی نے کہا کہ جیل انتظامیہ نے دو گھنٹے داخلی دروازے پر انتظار کروایا گیا، ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ملاقات کرائیں گے مگر یقین دہانی کے باوجود کہا گیا کہ ملاقات کا وقت ختم ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم دو بہنوں کی ملاقات پر رضامند ہوگئے تھے، مگر جیل انتظامیہ کی جانب سے انتظار کروانے کا مقصد یہ تھا کہ ملاقات نہ کرائی جائے۔

اڈیالہ جیل پہنچنے والے بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم خان نے کہا کہ ہمیں دو ایس ایچ اوز نے کہا تھا کہ آپ کی ملاقات کرادی جائے گی مگر دو گھنٹے بعد کہا گیا کہ ملاقات کا وقت ختم ہوگیا ہے۔

عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ان کی بہنیں اور کزن واپس گورکھپور ناکہ پہنچ گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button