حادثات

چناب میں چار نوجوان بچیاں ڈوب گئیں، ا جاں بحق3 کو بچا لیا

دریائے چناب میں چار نوجوان بچیاں ڈوب گئیں، ا جاں بحق3 کو بچا لیا گیا

بچیاں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ دریائے چناب کے شمالی کنارے خانکی بیراج کے قریب پکنک منانے آئیں تھیں کھیلتے ہوے بچیاں گہرے پانی میں اتر گئیں

تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کے علاقہ خانکی بیراج کے مقام پر دریائے چناب کے شمالی کنارے حدود تھانہ کنجاہ پکنک منانے آئیں 4 نوجوان بچیاں گہرے پانی کی نذر ہو گئیں

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈوبنے والی تین بچیوں کو اہلخانہ کے شور و واویلا کے بعد مقامی افراد نے بچا لیا

جبکہ ایک بچی حمیرا عرفان ساکن کوٹ مہر حسین گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی جسے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے تلاش کر لیا اور نعش کو سول اسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دیگر تینوں بچیاں بخیریت ہیں اور خانکی بیراج سے ہی اپنے گھر واپس روانہ ہو گئیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button