
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ براعظم افریقا میں امریکی سفارتی موجودگی کو کم کرنے پر غور کررہے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں زیرغور حکم نامے کے مسودے کے مطابق امریکا، افریقا میں اپنی سفارتی موجودگی کو ڈرامائی طور پر کم کرے گا اور محکمہ خارجہ کے آب و ہوا کی تبدیلی، جمہوریت اور انسانی حقوق سے متعلق دفاتر کو بھی ختم کر دیا جائے گا۔
وائٹ ہاؤس میں اس نوعیت کے زیرغور حکم نامے کی موجودگی کی خبر نیویارک ٹائمز نے افشا کی تھی، جس کے بعد ا مریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اتوار کو اپنے ’ ایکس ’ اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا کہ نیویارک ٹائمز،’ ایک اور دھوکے کا شکار ہو گیا ہے، یہ خبر جعلی ہے۔’
تاہم، اے ایف پی کی طرف سے دیکھے گئے ایگزیکٹو آرڈر کے مسودے کی نقل میں اس سال یکم اکتوبر تک محکمہ خارجہ کی ’ مکمل ساختی تنظیم نو ’ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔