سائنس

چین کا J-10 امریکی F-16 طیاروں کی برآمدات کیلئے بڑا خطرہ بن سکتا ہے: امریکی جریدہ

امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ چین کا J-10 لڑاکا طیارہ امریکا کے F-16 طیاروں کی برآمدات کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔

امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان  کے حالیہ تنازع میں چینی ہتھیاروں اور جنگی طیاروں نے مغرب کی توقعات سے کہیں زیادہ کارکردگی دکھائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین کے PL-15 ائیر ٹو ائیر میزائل سے لیس J-10 جنگی طیارہ بھارت کی ابتدائی پیش قدمی کو مکمل طور پر روکنے میں کامیاب رہا۔

امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ  اب چین کی کوشش ہے کہ وہ J-10 کو امریکی ساختہ  طیارہ 16-F کا حقیقی حریف بنائے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  اگر چینی کمپنیاں امریکی F-16 کی فروخت میں خلل ڈالنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو یہ امریکا کے دفاعی شعبے کے لیے بہت بڑا دھچکا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button