سیاست

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

عالیہ حمزہ کو گزشتہ روز گرفتاری کے بعد آج راولپنڈی کی مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا، سول جج ممتاز ہنجرا نے کیس کی سماعت کی۔

پولیس نے عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کردی، عدالت نے پولیس کی استدعا پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بعدازاں، عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عالیہ حمزہ کو پولیس کی سخت سیکیورٹی میں جیل منتقل کیا گیا، عالیہ حمزہ کو گزشتہ شب گرفتار کرکے تھانہ چکلالہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button