دنیا

عید پر بھی اسرائیلی مظالم میں کمی نہ آئی، مزید 56 فلسطینی شہید

عید پر بھی اسرائیلی مظالم میں کوئی کمی نہیں آئی، غزہ پر چند گھنٹوں کے دوران بمباری سے 56 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی پر شدید بمباری کی، جس سے 15 فلسطینی شہید ہوئے۔

اس کے علاوہ شمالی علاقے جبالیہ پر حملے میں بھی 11 افراد کے شہید ہوئے

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے رفح کے قریب الاخوہ میں امدادی مقام کے قریب انتظار کر رہے افراد پر بمباری کر دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 فلسطینی شہید ہو گئے، جس کے بعد غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کی جانب سے آپریشن شروع کرنے کے بعد سے امداد کی تلاش میں شہد ہونے والوں کی تعداد 118 ہو گئی۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر کے بعد سے غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں کم از کم 54 ہزار 772 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 25 ہزار 834 زخمی ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button