
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز کے نو منتخب صدر کاظم خان، سینئر نائب صدر ایاز خان، سیکرٹری جنرل غلام نبی چانڈیو،ڈپٹی سیکریٹری جنرل تنویر شوکت اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداروں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاامید ہے کہ سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔