جرائم

اسلام آباد میں 17 سالہ معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل، مقدمہ درج

اسلام آباد میں 17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کو ان کے گھر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا، پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقدمہ مقتولہ کی والدہ فرزانہ یوسف کی مدعیت میں سمبل پولیس اسٹیشن میں پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 302 (ارادی قتل) کے تحت درج کیا گیا ہے۔

17 سالہ ٹک ٹاکر اپنی سوشل میڈیا سرگرمیوں کے لیے مشہور تھیں، ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر تقریباً 8 لاکھ فالوورز اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تقریباً 5 لاکھ فالوورز ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتولہ کی والدہ نے مؤقف اپنایا کہ بروز پیر 2 جون کو شام 5 بجے ایک نامعلوم مسلح شخص گھر میں داخل ہوا اور میری بیٹی کو جان سے مارنے کی نیت سے اس پر براہ راست فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں میری بیٹی ثنا یوسف کے سینے میں 2 گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں۔ ثنا یوسف کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔

ماں نے مشتبہ شخص کو ’اسمارٹ شکل، معتدل جسم اور قد‘ کے طور پر بیان کیا، جو کالی شرٹ اور پینٹ میں ملبوس تھا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ اور ان کی نند لطیفہ شاہ، واقعے کے عینی شاہد ہیں اور اگر وہ ملزم کو ذاتی طور پر دیکھتی ہیں تو وہ اس کی شناخت کر سکتی ہیں۔

ثنا یوسف کی والدہ کے مطابق ان کا 15 سالہ بیٹا واقعے کے وقت اپر چترال میں اپنے آبائی گھر گیا ہوا تھا، جبکہ ان کی نند چند روز قبل ان کے گھر آئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button