سیاست

بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا میں سخت جملوں کا تبادلہ کب ہوا؟

بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنوں کی ملاقات نہ ہونے اور اڈیالہ جیل کے قریب سے گزشتہ روز حراست میں لینے کے بعد کیا ہوا؟

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت علیمہ خان و دیگر کو حراست میں لیے جانے کے بعد اسلام آباد کے خیبرپختونخوا ہاؤس پہنچی تھیں۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا ہاؤس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت کے درمیان صلح کےلیے پارٹی رہنما کردار ادا کرتے رہے۔

بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر علی ظفر کے نام اڈیالہ جیل کی دی گئی فہرست میں شامل نہ تھے، پی ٹی آئی کے ارکان نے ان دونوں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر اعتراض اٹھائے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز اور رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کی اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو بتایا کہ ملاقات کےلیے اڈیالہ جانے کے پیچھے کوئی مقصد نہیں تھا۔

ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجا نے بانی پی ٹی آئی کے ملاقاتوں سے متعلق احکامات پر عمل درآمد پر زور دیا۔

بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا نے سخت جملوں کے تبادلوں کے معاملے پر موقف دینے سے گریز کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button