
مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا خواب دیکھنے والے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا آج 87 واں یوم وفات منایا جا رہا ہے۔
شاعر مشرق علامہ اقبال وہ شخصیت ہیں جنہوں نے برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کے لیے سب سے پہلے علیحدہ وطن کا خواب دیکھا جس کو بعد ازاں قائد اعظم نے تحریک پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ مل کر جمہوری جدوجہد سے تعبیر بخشی۔ آج ان ہی علامہ اقبال کی 87 ویں برسی ہے۔