
سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہونے سے تین خواتین سمیت 5 پاکستانی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ضلع بہاولنگر سےگئےعمرہ زائرین کی بس میدان بدر سے مدینہ واپس آتے ہوئے ٹرالر سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں بس میں سوار 3 خواتین سمیت 5 عمرہ زائرین جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
حادثےکا شکار ہونے والی بس میں ضلع بہاولنگر کے رہائشی 48 عمرہ زائرین سوار تھے اور میدان بدر کی زیارت کرکے مدینہ واپس آرہے تھے۔