پاکستان

جامشورو میں ہندو زائرین کی بس کو حادثہ 9 افراد ہلاک، 20 زخمی

سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے تونگ میں ہندو زائرین کی کوچ پہاڑ سے نیچے جا گری، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاشیں اور زخمیوں کوتونگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار کوچ بلوچستان کے علاقے دریجی سے بدین آ رہی تھی۔

مزید کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بریک فیل ہونے کے باعث بس پہاڑ سے نیچے جاگری۔

دریں اثنا، ایمرجنسی نافذ کر کے لاشیں اور زخمیوں کو بولاخان ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ حادثے کے 6 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنہیں سول ہسپتال حیدرآباد ریفر کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button