سیاست

اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ غلط قرار دیدیا

تحریک انصاف کے دور میں وفاقی وزیر خزانہ رہنے والے اسد عمر نے تحریک انصاف کے بانی کی طرف سے عثمان بزدار کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کے فیصلے کا تمسخر اڑا دیا۔

ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ایک دن بانی پی ٹی آئی نے انہیں بتایا کہ پنجاب کے لیے زبردست وزیراعلیٰ مل گیا ہے جب میں نے پوچھا کون ہے وہ؟ تو بتایا عثمان بزدار ۔

اسد عمر نے کہا کہ پہلے کبھی نام نہیں سنا تھا اس لیے دوبارہ پوچھنے پر بتایا کہ وہ عثمان بزدار ہے جس کے گھر بجلی بھی نہیں ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے اس غلط فیصلے کا بہت زیادہ نقصان ہوا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button