
ایبٹ آباد میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی مختلف جامعات کے فیکلٹی اور طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست
ایبٹ آباد میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوھدری نے مختلف سکولوں ،کالجز اور یونیورسٹیز کے اساتذہ اور طلباء و طالبات کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی ۔
نشست میں شرکاء نے وطن عزیز کو درپیش مسائل کے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوالات کیے ۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوھدری نے سوالات کے تفصیلی جوابات دئیے ۔ جس پر حاضرین نے تسلی کا اظہار کیا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نوجوان ملک کا حقیقی سرمایہ ہیں اور انھیں ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر ہونے والے پروپیگنڈے سے بچنے اور جھوٹی خبروں کی تحقیق پر خصوصی زور دیا ۔
شرکاء نے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کے اس سیشن کو خوش آئند اور اہم پیش رفت قرار دیا ۔