کاروبار

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

امریکا اور چین نے 90 روز کے لیے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا۔

جنیوا میں چینی حکام کی امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے ملاقات ہوئی جس میں ٹیرف میں کمی پر اتفاق کیا گیا جس کا اعلان امریکی وزیر خزانہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امریکا اورچین نے باہمی تجارتی ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر رضامندی ظاہرکردی ہے، دونوں ممالک نے اقدامات 90 دن کے لیے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب چینی وزارت تجارت نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے، ٹیرف میں کمی دونوں ممالک اور  دنیا کے مشترکہ مفاد میں ہے، امیدہے امریکا تجارت کے معاملے پرچین کے ساتھ کام کرتا رہےگا۔

خبر ایجنسی کے مطابق مذاکرات میں طے پایا ہےکہ امریکا درآمد ہونے والی چینی مصنوعات پر30 فیصد ٹیرف عائد ہوگا اور چین درآمد ہونے والی امریکی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button