
پی ائی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پی ائی اے کے سال 2024 کے سالانہ نتائج کی منظوری دے دی
پی ائی اے نے 21 سال کی طویل مدت کے بعد خالص منافع حاصل کرلیا
سال 2024 کے نتائج کے مطابق پی ائی اے نے 3۔9 ارب روپے اپریشنل منافع جبکہ 2۔26 ارب روپے خالص یا نیٹ منافع کمایا
پی ائی اے کا آپریٹنگ مارجن 12 فیصد سے زیادہ رہا جو دنیا کی کسی بھی بہترین ائیرلائین کی پرفارمنس کے ہم پلہ ہے
پی ائی اے نے آخری منافع سال 2003 میں حاصل کیا تھا جس کے بعد دو دہائیوں تک پی ائی اے خسارے سے دوچار رہی
حکومت پاکستان کی سرپرستی سے پی آئی اے میں جامع اصلاحات کئے گئے
اصلاحات کے دوران پی ائی اے کی افرادی قوت اور اخراجات میں واضح کمی، منافع بخش روٹس میں استحکام، نقصان دہ روٹس کا خاتمہ اور بیلنس شیٹ ریسٹرکچرنگ کی گئی
پی آئی اے کے واپس منافع بخش ادارہ بننے سے ناصرف اس کی ساکھ میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ ملکی معیشت کیلئے بھی مفید ثابت ہوگا
وزیر دفاع جناب خواجہ آصف کی جانب سے اس امر کا باضابطہ اعلان کیا گیا اور اس اعلی مالیاتی کارکردگی کو نجکاری کیلئے بہت اہم قرار دیا گیا ہے