کھیل

روبوٹس کے درمیان باکسنگ کے منفرد مقابلے

ویسے تو ابھی باکسنگ میچ صرف 2 انسانوں کے درمیان ہی ہوتے ہیں۔

مگر اب دنیا میں پہلی بار روبوٹس کے درمیان باکسنگ میچز ہوئے ہیں۔

جی ہاں واقعی چینی روبوٹیکس کمپنی یونی ٹری کی جانب سے دنیا کے پہلے روبوٹس باکسنگ میچ کا انعقاد کیا گیا۔

25 مئی کی شپ ہوانگزو میں ہونے والے اس منفرد مقابلے کو چین کے ایک ٹی وی پر براہ راست نشر بھی کیا گیا۔

اس مقابلے میں 4 یونی ٹری جی 1 روبوٹس ایک دوسرے کے مدمقابل آئے۔

ان کے میچز 2، دو منٹ کے 3 راؤنڈز پر مشتمل تھے اور ان روبوٹس کو انسانی آپریٹرز کنٹرول کر رہے تھے۔

روبوٹس کو صرف سر یا پیٹ پر مکے یا کک مارنے کی اجازت دی گئی تھی۔

یونی ٹری جی 1 روبوٹس 4.3 فٹ لمبے ہوتے ہیں اور وزن 35 کلوگرام ہوتا ہے۔

ان روبوٹس کو چینی کمپنی نے 2024 میں متعارف کرایا تھا۔

ماہرین کے مطابق ان مقابلوں سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ اپنے حریفوں کے حملوں کا اندازہ لگا سکتے ہیں اور رئیل ٹائم میں بدلتے ماحول سے مطابقت پیدا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس صلاحیت سے روبوٹس کو صنعتی ماحول یا امدادی سرگرمیوں کے دوران رکاوٹوں سے بچنے میں مدد ملے گی اور مختلف کاموں کے لیے ان کی افادیت بڑھ جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ باکسنگ میچز بنیادی طور پر روبوٹس کے مکینیکل اسٹرکچر، موشن کنٹرول، سنسرز فیوژن اور دیگر صلاحیتوں کی آزمائش کے لیے بہترین ہیں۔

انسانوں کی جانب سے کنٹرول کیے جانے کے باوجود میچز کے دوران روبوٹس کو مشکلات کا سامنا ہوا جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ابھی بھی انہیں رئیل ٹائم میں کنٹرول کرنے کے لیے کافی کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button