کاروبار

بجلی کے نرخوں میں کمی، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری ہے اور حصص انٹرا ڈے ٹریڈ میں ایک ہزار 800 پوائنٹس اضافے کے ساتھ اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

کاروبار کے دوران صبح 10 بجے بینچ مارک ’کے ایس ای 100‘ انڈیکس ایک ہزار 855 پوائنٹس یا 1.56 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 793 کی سطح پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز ایک لاکھ 18 ہزار 938 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹو محمد سہیل نے بتایا کہ ’عالمی منڈیوں میں گرتی ہوئی کمی کے باوجود انڈیکس، حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی کے بعد بہتر آمدنی کی توقعات کے ساتھ ساتھ گردشی قرضے کو حل کرنے کے وعدے کے باعث ایک لاکھ 20 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button