قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی جارحیت پر پاک فوج کو بھرپور جواب دینے کا اختیار دیدیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت اور پاکستان کے منہ توڑ جواب پر قومی اسمبلی میں خطاب اور اراکین کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا میں اعلیٰ فوجی حکام، وزرا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بھارت کی بلا اشتعال، بزدلانہ اور جنگی اقدام کی صورتحال پر غور کیا گیا ج بکہ اجلاس میں شہدا کے لئے فاتحہ خوانی اور شہدا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعاکی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی جارحیت پر پاک فوج کو بھرپور جواب دینے کا اختیار دیدیا۔