
قصور۔ تھانہ مصطفیٰ آباد ایس ایچ او سید ثقلین بخاری کا ڈی ایس پی صدر افضل ڈوگر کی سربراہی میں فارم ہاؤس پر چھاپہ
ڈانس پارٹی کے دوران نشے میں دھت 30 مرد اور 25 لڑکیاں رنگے ہاتھوں گرفتار
پولیس نے شراب کی بوتلیں، ڈانسنگ پلز، شیشہ پینے کا سامان اور ساؤنڈ سسٹم قبضہ میں لے لیا
تھانہ مصطفیٰ آباد سید ثقلین بخاری کو پکی حویلی کے قریب فارم ہاؤس پر ڈانس پارٹی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی
ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر کی سربراہی میں ایس ایچ اوسید ثقلین بخاری پر مشتمل ٹیم نے بھاری نفری کیساتھ ریڈ کیا گیا
پولیس نے فارم ہاؤس کے مالک سمیت نشے میں دھت 30 مرد اور 25 لڑکیوں کو گرفتار کر لیا
ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری