دنیا

پاکستان کی جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کا سہولتکار ایڈیشنل ڈی سی راجوڑی مارا گیا

آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کی جوابی کارروائی میں اعلیٰ بھارتی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق بھارت نے کردی ،مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی سیکٹر میں کی گئی پاکستان کی جوابی کارروائی میں ایک بھارتی افسر راج کمار تھاپہ اپنی رہائش گاہ پر لگنے والے گولے سے ہلاک ہوگیا،ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائی سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ملٹری تنصیبات پر تباہی کا سماں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کمار تھاپہ آج ہونے والی گولہ باری کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راج کمار تھاپہ جو راجوڑی کا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر تھا۔

بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ راج کمار کا گھر صبح 5:30 بجے کے قریب نشانہ بنا۔اس واقعے کے بعد بھارتی سیاسی قیادت نے ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کی پشت پناہی میں ایڈیشنل ڈی سی راج کمار دہشتگردوں کاسہولتکار اور کشمیری مسلمانوں کے لیےدہشت کی علامت تھا جب کہ راج کمار اعلیٰ فوجی بریفنگز میں بھی شامل ہوتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button