پاکستان

پاک فوج نے کئی بھارتی چیک پوسٹیں اور بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا

بھارتی فوج شکست کے بعد لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگی جس کے بعد پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر بھارتی جارحیت میں پہل کے بعد پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کر کے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 شہری شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔

بھارتی فوج نے شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے بلااشتعال فائرنگ کرنے پر پاک فوج نے بھی پھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ اور بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا گیا ہے۔ حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی رِنگ کنٹوئر اور  پوکران مارٹر بگھسر پوسٹ کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button