والٹن روڈ پراجیکٹ کا افتتاح 20 اپریل کے بجائے 27 اپریل کو کیے جانے کا امکان ہے
مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے یاسین سوہل کے مطابق باضابطہ افتتاح کے لیے وزیراعظم اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے یقین دہانی کروائی ہے کہ افتتاحی تقریب میں وہ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز غیر ملکی دور کے باعث ملک سے باہر ہیں جبکہ 27 اپریل کو دونوں اہم شخصیات والٹن فلائی اوور سمیت والٹن روڈ پراجیکٹ کا افتتاح کریں گی
یاسین سوہل کا کہنا تھا والٹن روڈ کے اردگرد پائپ لائنز کی تنصیب کا کام بھی آخری مراحل ہے اور والٹن روڈ سے ملحقہ نیا فلائی اوور برج بھی جو سی بی ڈی پراجیکٹ کا حصہ ہے تب کھول دیا جائے گا جو کہ گلبرگ ڈاون ٹاؤن سنڑل پوائنٹ کلمہ چوک سے والٹن روڈ باب پاکستان کا ملاپ ہے۔