
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق انسانی ہمدردی کی تنظیم مرسی کور نے متنبہ کیا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ پورے ایک ماہ سے کسی امدادی ٹرک کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
این جی او کے مطابق غزہ کی 85 فیصد آبادی بنیادی اشیائے خور و نوش سے محروم ہے ، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 34 ہسپتال اور 80 صحت کے مراکز تباہ ہو چکے ہیں، جبکہ طبی رسد کی شدید قلت نے صحت کی دیکھ بھال کو مفلوج کر دیا ہے۔
مرسی کور کے مطابق باقی تمام بیکریاں ایندھن کی کمی کی وجہ سے بند ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے خاندانوں کے پاس کھانے تک رسائی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔
غزہ میں مرسی کور کے ارکان نے رپورٹ کیا ہے کہ خوراک تیزی سے نایاب ہوتی جا رہی ہے، قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، اور لوگوں کو موت کے منہ میں دھکیلا جا رہا ہے۔