شو بز

سلمان خان کی ’سکندر‘ 100 کروڑ کلب میں شامل

بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی عید الفطر پر ریلیز ہونے والی میگا ایکشن فلم ’سکندر‘ محض 5 دن میں دنیا بھر سے 154 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوگئی۔

’سکندر‘ کو بھارت سمیت دنیا بھر میں 30 مارچ کو عید الفطر کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا، فلم نے تین اپریل تک 100 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی۔

فلم نے جہاں دنیا بھر سے 154 کروڑ روپے کمائے، وہیں فلم نے مقامی باکس آفس یعنی صرف بھارت سے 100 کروڑ روپے کمائے اور یوں سلمان خان کی ’سکندر‘ محض 5 دن میں 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی۔

’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے دن اندازوں سے کہیں کم صرف 26 کروڑ روپے کمائے تھے اور یوں فلم نے ترتیب وار اوسطا یومیہ 20 کروڑ روپے کی کمائی اور محض 5 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوئی۔

فلم نے ریلیز کے پانچوں دن سب سے زیادہ تیسرے دن 29 کروڑ روپے جب کہ چوتھے دن سب سے کم 10 کروڑ روپے کی کمائی۔

فلم کی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا کہ فلم تین اپریل تک دنیا بھر سے 154 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب گئی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگرچہ فلم نے اچھی کمائی کی لیکن ’سکندر‘ اندازوں سے کہیں کم کمائی کرنے میں کامیاب گئی، اندازے لگائے گئے تھے کہ فلم دو دن میں 100 کروڑ روپے کمائے گی۔

’سکندر‘ سلمان خان کی اٹھارہویں فلم بنی ہے جو کہ 100 کروڑ کلب میں شامل ہوئی، فلم کو ناقدین کی جانب سے کمزور کہانی اور غیر حقیقی ایکشن کی وجہ سے تنقید کا سامنا بھی ہے اور بعض مبصرین اسے باکس آفس کی فلاپ فلم بھی قرار دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button