
نیب کا بحریہ ٹاؤن کے بانی اور چیئرمین ملک ریاض کی 6 اہم جائیدادیں 12 جون کو نیلام کرنے کا اعلان، بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس، روبائش مارکی، سفاری کلب، ارینا سینما بھی شامل ہیں ۔
ذرائع نے بتایا کہ بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے اس سے قبل بھی مختلف ادوار میں اپنے مالی معاملات کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی لیکن وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے بجائے نئے پراجیکٹس میں پرانی ریتوں پر چلنے کے عادی ثابت ہوئے اس مرتبہ بھی انہوں نے حکام وقت سے پہلے جیسی ڈیلز دہرانے کی بھرپور کوشش کی لیکن انہیں انکار کا سامنا کرنا پڑا جسی کی روشنی میں 12 جون 2025 کو انکی یہ جائدادیں نیلام کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔