
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے جیل میں اڑھائی گھنٹے کی طویل ملاقات ختم ہو گئی
اعظم سواتی سمیت دیگر کی الزام تراشی کے بعد وزیر اعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے گئے جو اڑھائی گھنٹے تک جاری رہی
اس سے قبل وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور کی ملاقات نہیں کروائی جا رہی تھی لیکن صوبائی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف سنگین الزام تراشی کے بعد آج عید کے تیسرے روز علی امین گنڈا پور کی طویل ملاقات کی اجازت دی گئی
واضح رہے کہ تحریک انصاف کو عمران کی گرفتاری کے بعد مسلسل اپنے اہم عہدیداروں سے الزام تراشی کا سامنا ہے گزشتہ چند ہفتوں میں ایسی الزام تراشی میں سنگین اضافہ ہوا ہے
گزشتہ روز اعظم سواتی نے اپنے ضلع مانسہرہ کا تذکرہ کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ان کی شکایت کے بعد عمران خان نے کہا ہے کہ سپیکر کے پی کے اسمبلی کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہیے
ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور کچھ دیر بعد عمران خان سے ہونے والی تفصیلی ملاقات کے احوال پر مبنی تفصیلات سامنے لائیں گے
قبل ازیں کے پی کے حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کی عمران خان سے الگ ملاقات ہوئی اس دوران وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور اپنی باری کا انتظار کرتے رہے!