پاکستان

لاہور کے علاقے والٹن میں بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا گیا

لاہور کے علاقے والٹن، گوپال نگر اور نصیر آباد جمعرات کی صبح اُس وقت لرز اٹھے جب یکے بعد دیگرے تین زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق تین زوردار دھماکے پرانے ایئرپورٹ کی سمت سے سنائی دیے۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں اور فائر فائٹنگ وہیکلز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ دھماکے ایک جاسوس ڈرون کو مار گرانے کا نتیجہ تھے۔

جبکہ ایک اور ٹی وی کا دعوی ہے کہ ڈرون سے دو حملے کیے گئے ہیں۔

دھماکے کی آواز گوپال نگر، نصیر آباد اور دیگر علاقوں میں بھی سنی گئی۔

ریسکیو کے فائر ٹینڈر واقعے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں جبکہ پولیس دھماکے کی نوعیت کا معلوم کر رہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈرون سے دو حملوں کی اطلاعات ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت نے 6 اور 7 اپریل کی شب اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی حملے میں 31 معصوم شہریوں کی شہادت اور 57 زخمیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ بھارتی حملے کے فوراً بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے گرائے اور ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button