
بہاولپور کے نواحی علاقے میں 24 مارچ کو 11 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی اور قتل میں اس کے 2ماموؤں سمیت 4 رشتے دار ملوث نکلے، چاروں ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مال مقدمہ کی برآمدگی کے لیے لے جایا رہا تھا کہ وہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آگئے ۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت عمر، انس،کامران اور محمود کے نام سے ہوئی ہے، تھانہ صدر کی پولیس ملزمان کو مال مقدمہ کی برآمدگی کے لیے جا رہی تھی کہ ملزمان کو چھڑانے کے لیے ان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے فائرنگ رکنے کے بعد دیکھا تو 4 ملزمان ہلاک ہو چکے تھے جبکہ ملزمان کے ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔