
معروف گلوکار سلمان احمد کے خلاف سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
کراچی کے تھانہ ڈیفنس اے میں سلمان احمد کے خلاف مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
گلوکار سلمان احمد کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق سلمان احمد کے ایکس پر 265.4 k فالوورز ہیں، سلمان احمد نے قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم نے قومی اداروں کے خلاف نفرت انگیز پوسٹ وائرل کی جسے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسر نے بذات خود دیکھا۔