پاکستان

انڈیا نے پاکستان میں کن پانچ مقامات کو نشانہ بنایا ہے؟ جانیئے مکمل تفصیل

پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق انڈیا نے پاکستان میں پانچ مقامات پر مساجد کو نشانہ بنایا ہے جن میں پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں کوٹلی، مظفرآباد اور باغ جبکہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع مرید کے اور بہاولپور میں احمد پور شرقیہ شامل ہیں۔

دوسری طرف انڈین حکومت نے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں نو مقامات پر ’دہشتگردوں کے انفراسٹرکچر‘ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم انڈیا نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

پاکستانی فوج کے مطابق انڈیا نے اپنی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے اِن مقامات پر میزائل داغے ہیں:

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں کوٹلی، مظفرآباد اور باغ

پاکستان میں بہاولپور اور مریدکے

اس بارے میں ہمیں اب تک کیا معلوم ہے؟

مظفرآباد

یہ شہر پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کا دارالحکومت ہے جہاں کئی اہم دفاتر اور سرکاری عمارتیں موجود ہیں۔

کوٹلی

کوٹلی پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کا ایک شہر ہے جو پاکستان کے شمال مشرق میں واقع ہے۔ یہ شہر اسلام آباد سے تقریباً 120 کلومیٹر کے فاصلے پر لائن آف کنٹرول کے قریب واقع ہے۔

باغ

باغ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا شہر ہے۔ یہ شہر اسلام آباد سے تقریباً 100 کلومیٹر مشرق میں پہاڑی علاقے میں واقع ہے۔

مرید کے

مریدکے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں واقع شہر ہے جو لاہور سے تقریباً 40 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔

خیال رہے کہ لاہور کے نواح میں واقع قصبے مریدکے میں جماعت الدعوۃ کا مرکز ’دعوۃ والارشاد‘ قائم ہے۔

احمد پور شرقیہ (بہاولپور)

احمد پور شرقیہ جسے احمد پور ایسٹ بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور میں واقع ایک تاریخی شہر ہے۔ یہ شہر چولستان کے قریب واقع ہے۔

انڈیا نے احمد پور ایسٹ کے علاقے میں مسجد سبحان اللہ کونشانہ بنایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button