شو بز

’ میری زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے‘، سلمان خان کا لارنس بشنوئی کو جواب

بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے بھارت کے بدزمام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کی قتل کی دھمکیوں پر بلآخر خاموشی توڑدی۔

سلمان خان ان دنوں اپنی عید پر ریلیز ہونے والی فلم’ سکندر ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں ، اسی دوران ایک تقریب کے دوران ان سے لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے مسلسل جان سے ماردینے کی دھمکیوں کا سوال کیا گیا اس پر ردعمل دیتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ’ میری زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے‘۔

اداکار نے کہاکہ’ بھگوان، اللہ سب میرے اوپر ہے، جتنی عمر لکھی ہے، اتنی ہی جیوں گا‘۔

لارنس بشنوئی سلمان خان کو کیوں قتل کرنا چاہتا ہے؟
بھارتی میڈیا کے مطابق اس دشمنی کا آغاز 1998 میں بالی وڈ کی کامیاب ترین فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران راجستھان کے ایک گاؤں میں 2 نایاب کالے ہرنوں کے شکار سے ہوا جس کے بعد سے سلمان خان کو بشنوئی گینگ اور ان کے افراد کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button