پاکستانحیرت انگیز
رجسٹرار سپریم کورٹ کیلئے نجی رخصت پر بھی فل پے کا نوٹیفکیشن جاری
سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار کو نجی امور کے لیے درکار 45 دن کی رخصت فل پے کے ساتھ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان محمد سلیم خان جو گریڈ 22 کے سرکاری آفیسر ہیں 16 ستمبر 2025 سے 30 اکتوبر 2025 تک نجی مصروفیات کے سلسلہ میں رخصت پر رہیں گے
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں انہیں اس رخصت کے دوران حاضر ڈیوٹی جیسے تمام مالی فائدے مکمل طور پر حاصل رہیں گے۔



